Ghulam Mustafa Shad Bikhre Moti |سائنس کی دنیا

Saturday 6 July 2013

Bikhre Moti

بکھرے موتی اول تا ہشتم
مذکورہ کتاب تقریبا 900 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے اور اسکی خاصیت یہ ہے کہ ایک عالم حضرت مولانا یونس پالن پوری مدظلہ کی زندگی کے کئی سال کے مطالعہ کے دوران جو قیمتی قیمتی عبارات (موتی) سامنے آئے انہیں الگ سے ایک کاپی میں محفوظ کرلیا گیا اور یہ علماء کی عادت بھی ہے کیونکہ انکا ہتھیار،کمال،کارکردگی،ہنر،تمام چیزوں کا دارومدار پختہ علم پر ہی ہوتا ہے لہذا صاحب ذوق علماء کا طبقہ ان علمی موتیوں کو ہمیشہ الگ سے لکھ لیتے ہیں تاکہ مستقبل میں اگر حوالے کی ضرورت پیش آئے تو سہولت رہے۔

اس کتاب کو جب میں نے مختلف مقامات سے مطالعہ کیا تو اس کی خوبصورتی،اہمیت میرے دل میں اتر گئی اور اللہ نے دل میں ڈالا کہ اس کتاب کو اگر عام کردیا جائے تو بہت سے انسانوں کا بھلا ہو جائیگا۔ یہ کتاب عوام کی سطح پر مرتب کی گئی ہے اس کی مثال ہوں سمجھ لیں کہ۔اولاد اللہ سے کیسے مانگی جائے تو اسکا کوئی طریقہ دعا بتائی گئی ہے،اللہ کے ناموں کے فضائل جمع کئے گئے ہیں،پانچ نمازوں کی اوقات کس وجہ سے ہیں اس کی تفصیل ہے،روزی میں برکت کے لئے وظائف جمع کئے گئے ہیں،منت مانگنے کا طریقہ ذکر کیا گیا ہے,جنات کے شرسے بچنے کا نبوی نسخہ وغیرہ۔

یہ کتاب 8جلدوں پر مشتمل ہے آپ کی سہولت کے لئے ہم ایک ایک جلد کرکے پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ کے لئے اسکا ڈاؤن لوڈ کرنا آسان ہو۔موجودہ نسخہ جسے سکین کیا گیا ہے اسے مکتبۃ شیخ سعید احمد خان کراچی سے شائع کیا گیا ہے اور یہ ایک جلد میں آیا ہے جسمیں 8جلدیں ایک ساتھ جمع کی گئی ہیں۔

Index Read فہرست
Part 1 پہلی جلد
Part 2 دوسری جلد
Part 3 تیسری جلد
Part 4 چوتھی جلد
Part 5 پانچھ ویں جلد
Part 6 چھٹی جلد
Part 7 سات ویں جلد
Part 8 آٹھ ویں جلد



1 comment: